کہتے ہیں کہ مدارس نے کیا دیا
*کہتے ہیں کہ مدارس نے کیا دیا؟🤔*
مدارس نے کل عید کے روز پوری دنیا کو عید کی نماز پڑھائی ہے، جہاں بھی عید کی نماز ہوئ وہاں مدارس کے علماء قراء حفاظ نے خود پڑھایا، یا لوگوں کو پڑھانے کا طریقہ سکھایا ،اور خاص بات یہ ہے کہ عالم نما جہلاء جو علماء کرام ،حفاظ وقراء کی ایک غلطی معاف کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں، کل عید کی نماز جسکو وہ پچاس سال سے پڑھ رہے تھے، کل جب انہیں پڑھانا پڑا تو خود غلطی کر بیٹھے، کل میرے پاس کئی فون اس تعلق سے آئے، مدارس کی زندگی اگر باقی ہے تب تو دوسری تحریکات کے بقاء کی گارنٹی لی جاسکتی ہے ورنہ ہندوستان میں کسی تحریک کے بقاء کی گارنٹی نہیں لی جاسکتی ہے، آپ مثال کے طور پر تبلیغی جماعت کو دیکھ سکتے ہیں، جب مدارس سے کٹی، اپنے ہی علماء کرام کو جو مروجہ تبلیغ سے وابستہ نہ ہو، انہیں علماء سوء کہنے لگی، تو کیا حشر ہوا خداوند قدوس کی طرف سے، ایسے حالات آئے کہ ہر تبلیغی اپنے آپ کو تبلیغی کہنے سے بچنے لگا، اور جان جانے کا خطرہ نہیں تھا محض کرونٹائن کے ڈر سے، جبکہ آپ دوسرا رخ دیکھ سکتے ہیں کہ مدارس کے فضلاء کو انگریز کی بارگاہ میں لایا جاتا اور انگریز کہتا علماء سے کہ ہماری دشمنی سے باز آجاؤ، علماء کہتے ورنہ، انگریز سولی کی طرف اشارہ کرتا، علماء کہتے کہ ہم اسی لئے پیدا ہی ہوئے ہیں ،بڑے سے بڑا ظلم علماء کے پائے استقامت میں لغزش نہ لا سکا،
اسلئے مدارس کو مضبوط کرو، مدارس اور علماء کا خیال کرو، اپنا سرمایہ مدارس پر زیادہ سے زیادہ لگانے کی کوشش کرو، مدارس محفوظ ہیں اگر تو خدا کی قسم ہمارے جنازے بغیر نماز جنازہ کے نہیں جاسکتے،
اسلئے یہ طے کرو کہ آدھی روٹی کھائنگے، مدارس ضرور چلائیں گے
Comments
Post a Comment